Al-Risala · January 1982

لطیفہ

Al-Risala, January 1982, p. 44

By Maulana Wahiduddin Khan

مرزا غالب (۱۸۶۹ - ۱۷۹۷) جس مکان میں رہتے تھے، اس مکان میں چھت کے اوپر ایک کمرہ تھا اور اس کمرہ سے ملی ہوئی ایک تنگ و تاریک چھوٹی سی کوٹھڑی تھی۔ گرمی کے موسم میں وہ ٹھنڈی رہتی تھی۔ سخت موسم میں مرزا اسی کوٹھڑی میں بیٹھتے تھے۔ ایک بار رمضان کا مہینہ تھا، سہ پہر کے وقت مرزا غالب اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ اس کوٹھڑی میں بیٹھے ہوئے چوسر کھیل رہے تھے اور تفریح کر رہے اتنے میں مفتی صدر الدین خاں آزردہ وہاں آ گئے۔ کوٹھڑی میں لہو و لعب کا منظر دیکھ کر انھوں نے مرزا سے کہا: ہم نے حدیث میں پڑھا تھا کہ رمضان کے مہینے میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے۔ حدیث کی صحت پر شبہ ہو گیا۔

مرزا غالب فوراً بولے: "مولانا! بات یہ ہے کہ شیطان جہاں قید کیا جاتا ہے وہ یہی کوٹھڑی ہے!

Printed page