Al-Risala · February 1982

یہ ایمان ہے

Al-Risala, February 1982, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کو پانا ایسا ہی ہے جیسے کسی مردہ انسان کو زندگی مل جائے ایمانی شعور آدمی کے جینے کی سطح بلند کر دیتا ہے ایمان ساری کائنات کو آدمی کی غذا بنا دیتا ہے ایمان کے ساتھ آدمی بینا ہے اور ایمان کے بغیر اندھا ایمان آدمی کے دل کو اللہ کے خوف سے پگھلا دیتا ہے ایمان سے آدمی کے اندر حق اور ناحق کی گہری پہچان پیدا ہوتی ہے ایمان والی روح کو صرف اللہ کی یاد سے تسکین حاصل ہوتی ہے ایمان آدمی کو خدا کی دنیا میں پوری طرح جما دیتا ہے ایمانی شعور کے بعد آدمی کے اوپر شیطان کا بس نہیں چلتا ایمان سے عالی ظرفی اور فکری بلندی پیدا ہوتی ہے ایمان والی زبان سے وہی بات نکلتی ہے جو درست ہو ایمان کے بعد آدمی کی ساری محبت صرف اللہ کے لئے ہو جاتی ہے ایمان وہ ہے جو آدمی کو حق کی حمایت کے لئے مجبور کردے ایمان آدمی کو سچوں کے گروہ کے ساتھ جوڑ دیتا ہے ایمان آدمی کو اللہ کی خاطر متواضع بنا دیتا ہے ایمان اس سے بلند کر دیتا ہے کہ آدمی لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرے ایمان والا آدمی اللہ کے فیصلہ پر راضی ہو جاتا ہے ایمان آدمی کے دل میں دوسرے بھائیوں کے لئے نرم گوشہ پیدا کر دیتا ہے ایمان آدمی کو خدا کے ساتھ عہد میں باندھ دیتا ہے ایمان زندگی کے ہر معاملہ میں جنتی راستہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے ایمان آدمی کو اس سے اوپر اٹھا دیتا ہے کہ وہ کسی چیز کو عزت کا سوال بنائے ایمان والا دل بغض و حسد سے بالکل خالی ہوتا ہے۔ ایمان آدمی کے اندر قول و عمل کے فرق کو ختم کر دیتا ہے ایمان کے بعد خدا کی کشش ہر دوسری کشش پر غالب آ جاتی ہے ایمان آدمی کو خدا کے بارے میں بے حد حساس بنا دیتا ہے آل عمران ۱۹۱

Printed page