Al-Risala · April 1982

بے ٹھکانا

Al-Risala, April 1982, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

کسی آدمی کے جہنمی ہونے کے لئے یہ بات کافی ہے کہ وہ حق کے سامنے نہ دبے اور طاقت کے سامنے دب جائے۔ شرافت اور معقولیت اس کو متاثر نہ کر سکے مگر جب ڈنڈے کا خطرہ ہو تو فوراً اپنا سر جھکا دے۔

خدا آخرت میں اپنی ذات کمال کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ مگر دنیا میں وہ دلیل کے روپ میں لوگوں کے سامنے آتا ہے۔ دنیا میں جب ایک شخص سچی دلیل کے آگے جھکتا ہے تو دراصل وہ خدا کے آگے جھکتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے آخرت میں جنت کے باغات ہیں ۔ اس کے برعکس جب ایک شخص سچی دلیل کے آگے نہیں جھکتا تو وہ دراصل خدا کے آگے نہیں جھکتا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو باغی اور سرکش قرار دے کر جہنم کی آگ میں ڈالے جائیں گے ۔

کمزور آدمی کی زبان سے سچی بات سن کر جب ایک شخص اس کو نہیں مانتا تو وہ مطمئن رہتا ہے کہ میرا اس سے کچھ بگڑنے والا نہیں۔ وہ بھول جاتا ہے کہ اس نے کسی کمزور کی بات کا انکار نہیں کیا ہے بلکہ خدا کی بات کا انکار کیا ہے، یہ خود خدا کو نظر انداز کرنا ہے اور جو شخص خدا کو نظر انداز کر دے اس کو ساری کائنات نظر انداز اس کے بعد اس زمین و آسمان کے اندر اس کا کوئی ٹھکانا نہیں ۔ وہ دن آنے والا ہے جب دلیل والے بے دلیل ہو جائیں گے ۔ رکھنے والے بالکل بے ٹھکانا نظر آئیں گے ۔ جب مضبوط سہارے والے لوگ ایک تنکا بھی نہ پائیں گے جس کے سہارے وہ اپنے آپ کو کھڑا کر سکیں

Printed page