Al-Risala · April 1982

بھیڑ کے درمیان سناٹا

Al-Risala, April 1982, pp. 48–49

By Maulana Wahiduddin Khan

دین جب قومی روایت بن جائے تو ایک نیا عجیب و غریب منظر سامنے آتا ہے ۔ کے نام پر طرح طرح کی ظاہری دھوم بہت بڑھ جاتی ہے مگر اصل دین اتنا نایاب ہوتا ہے کہ ڈھونڈنے سے بھی کہیں نہیں ملتا۔

یہی حال آج ملت کا ہو رہا ہے۔ نمازیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر اللہ کے ڈر سے جھکنے والے نظر نہیں آتے۔ دین کی خاطر بولنے والے بہت ہیں مگر دین کی خاطر چپ ہو جانے والا کوئی نہیں۔ ملت کو بربادی سے بچانے کے لئے ہر شخص مجاہد بنا ہوا ہے مگر فرد کو بربادی سے بچانے کے لئے کوئی بے قرار نہیں ہوتا۔ اپنی حق پرستی کو جاننے کا ماہر ہر ایک ہے مگر دوسرے کی حق پرستی کو جاننے کی ضرورت کسی کو محسوس نہیں ہوتی۔ خدا پرستی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ہر طرف بھیڑ لگی ہوئی ہے مگر تنہائیوں میں خدا پرست بننے سے کسی کو دلچسپی نہیں۔ خدا کے دین کو ساری دنیا میں غالب کرنے کا چیمپین ہر آدمی بنا ہوا ہے مگر خدا کے دین کو اپنی زندگی میں غالب کرنے کی فرصت کسی کو نہیں۔ اچھے الفاظ کا بھنڈار ہر ایک کے پاس موجود ہے۔ مگر اچھے عمل کا خزانہ کسی کے پاس نہیں۔ جنت کی کنجیوں کے گچھے ہر ایک کے پاس ہیں مگر جہنم کے اندیشے سے تڑپنے کی ضرورت کوئی محسوس نہیں کرتا۔ دنیوی رونقوں والے اسلام کی طرف ہر شخص دوڑ رہا ہے مگر اس اسلام سے کسی کو دلچسپی نہیں جو زندگی میں آخرت کا زلزلہ پیدا کر دے۔ انسانوں کی بھیڑ کے درمیان سناٹے کا یہ عالم شاید آسمان نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔

عصری اسلوب میں اسلامی لٹریچر مذہب اور سائنس قرآن کا مطلوب انسان دین کیا ہے؟

مذہب اور جدید سائنس مولا نا وحید الدین خاں کے قلم سے مذہب اور جدید چیلنج دین کیا ہے ؟

قرآن کا مطلوب انسان اسلام دین فطرت تاریخ کا سبق مذہب اور سائنس فسادات کا مسئلہ انسان اپنے آپ کو پہچان اسلام پندرھویں صدی میں راہیں بند نہیں تاریخ کا سبق مکتبہ الرسالة - دهلی - ۹ ۴- ۱۹- اتحادملت زیر طبع ۲۰- سبق آموز واقعات " ۲۱- اسلامی تاریخ سے " ۲۲- قال الله ۳-۰ ۲۳- اسلامی دعوت ۴-۰ ۲۴- زلزلۂ قیامت ۱-۰ ۲۵- سچا راستہ

Printed page