Al-Risala · June 1982
دونوں طرف ساحل
Al-Risala, June 1982, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک شخص کشتی پر سوار ہو کر سمندری سفر کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ اس کے مغربی دوست نے اس کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آج تم ایک صاف سمندر میں اپنا سفر شروع کر رہے ہو۔ مگر کبھی موسم تمہارے لئے اچھا رہے گا اور کبھی خراب۔ تمہارے راستہ میں طوفان آئیں گے اور تمہیں اس کا مقابلہ کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔ بے ہمت نہ ہونا۔ محفوظ ساحل تمہارے دونوں طرف تمہارا انتظار کر رہا ہے: