Al-Risala · July 1982

دین غریب، دین معروف

Al-Risala, July 1982, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی مکہ کے منکرین کے سامنے ایمان و اسلام کا ذکر کرتے تو وہ فخر کے ساتھ کہتے کہ ہم تو اس سے بڑا دینی کام کر رہے ہیں، ہمیں تمہارے اسلام کی ضرورت نہیں۔ حرام کا انتظام کرتے ہیں، ہم حاجیوں کو پانی پلاتے ہیں (تعمیر المسجد الحرام دنسقی الحاج) اس پر قرآن میں یہ آیت اتری :

اجعلتم سقایة الحاج وَعِمَارَةَ المسجد الحرام کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کا انتظام كمن ءامن بالله والیوم الآخر وجاهد في سبيل کرنے کو اس کے برابر کر دیا۔ جو اللہ اور آخرت پر ایمان الله لا يستوون عند الله والله لا يهدى القوم لایا اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ اللہ کے نزدیک یہ الظالمين - الذين آمنوا وهاجروا وجاهدوا دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ اور اللہ ظالموں کو ہدایت في سبيل الله باموالهم وانفسهم اعظم در جه نہیں دیتا۔ جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی عند الله واولئك هم الفائزون (التوبہ) راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا ان کا درجہ اللہ کے یہاں بڑا ہے اور وہی ہیں کامیاب ہونے والے پیغمبر اسلام کی دعوت اپنے ابتدائی زمانہ میں مجرد دعوت تھی جس کی پشت پر نظری سچائی کے سوا اور کوئی چیز موجود نہ تھی۔ دوسری طرف بیت اللہ کی حیثیت ایک ایسے ادارہ کی تھی جس کے ساتھ در و دیوار کی عظمتیں اور تاریخ کی روایتیں شامل ہو چکی ہوں۔ بیت اللہ کے ساتھ اپنے کو وابستہ کرنے کی اہمیت اتنی معلوم اور مسلم تھی کہ وہ فخر کا نشان بنی ہوئی تھی۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر ایمان لانا ایک ایسی چیز پر ایمان لانا تھا جس نے اپنی اہمیت کو ابھی محسوسات کے روپ میں ظاہر نہ کیا ہو۔

اس فرق کو ایک لفظ میں اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ایک چیز ہے نصرت دعوت اور دوسری چیز ہے نصرت دعوت ہر زمانہ میں انسان کے لئے مشکل ترین کام رہا ہے۔ اس کے برعکس نصرت ادارہ ہر دور کے انسانوں کو سب سے زیادہ آسان کام معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ دعوت کے ساتھ ہمیشہ صرف نظری صداقت ہوتی ہے اور ادارہ کے ساتھ مادی اہمیت کی چیزیں شامل ہو جاتی ہیں۔ مگر خدا کے یہاں عزت اور بڑائی انھیں لوگوں کے لئے ہے جو سچائی کا ساتھ اس وقت دیں جب کہ وہ صرف ایک دعوت ہو۔ بننے کے بعد اس کا ساتھ دینا خدا کی نظر میں کوئی قیمت نہیں رکھتا۔ دعوت کا ساتھ دینا خدا کا ساتھ دینا ہے اور ادارہ کا ساتھ دینا مادی عظمتوں کا ساتھ دینا۔

Printed page