Al-Risala · August 1982

انجینئرنگ کافی نہیں

Al-Risala, August 1982, p. 10

By Maulana Wahiduddin Khan

ڈاکٹر فضل الرحمٰن خان دنیا کے مشہور ترین تعمیراتی انجینئر تھے۔ وہ ڈھاکہ میں پیدا ہوئے ۔ تعمیراتی انجینئرنگ (Architectural Engineering) کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد اسی فن میں امریکہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ ۱۹۶۳ء میں انھوں نے شکاگو میں ۴۳ منزلہ عمارت کا ٹھیکہ لے کر اپنی عملی زندگی کا اپنی غیر معمولی ذہانت کی وجہ سے انھوں نے اس میدان میں مجتہدانہ کارنامے انجام دئے ۔ ۱۱۰ منزلہ عمارت (Sears Tower) بنانے کے بعد انھوں نے جدید تعمیرات میں عالمی شہرت حاصل کی۔ کی یہ سب سے اونچی عمارت ان کے اپنے وضع کردہ غیر روایتی اصولوں پر بنائی گئی ہے۔ کو (Tubular Design) کہا جاتا ہے (ہندوستان ٹائمز ۹ مئی ۱۹۸۲)

ڈاکٹر فضل الرحمٰن خان کو اپنی اس غیر معمولی کامیابی کے باوجود قلبی سکون حاصل نہ تھا۔ کے ایم اولادی ۱۹۷۶ء میں فضل الرحمٰن خان کے شکاگو کے دفتر میں ملے تھے۔ مسٹر اولادی نے انھیں ان کی کامیابیوں پر مبارک باد دی مگر ڈاکٹر فضل الرحمٰن نے اس کو سادہ چہرے کے ساتھ سنا۔ گفتگو کے دوران مسٹر اولادی سے کہا کہ زندگی انجینئرنگ سے زیادہ ہے:

Printed page