Al-Risala · October 1982

خدا کے پیغمبر

Al-Risala, October 1982, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ آلودہ نہیں کیا تو انہیں کے لئے اور وہی ہدایت پائے ہوئے ہیں اور یہ ہماری حجت ہے جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم پر دی۔ ہم جن کو چاہتے ہیں بلند مرتبے عطا کرتے ہیں۔ بے شک تیرا رب حکیم اور علیم ہے۔ پھر ہم نے ابراہیم کو، اسحاق اور یعقوب دئے۔ ہم نے ہر ایک کو راہ راست دکھائی اور ہم نے نوح کو اس سے پہلے راہ راست دکھائی اور اس کی نسل میں داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو، اور ہم اسی طرح نیکی کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔ اور اسی طرح زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو ہدایت دی ۔ ان میں سے ہر ایک صالح تھا۔ اور اسماعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی اور ان میں سے ہر ایک کو ہم نے دنیا والوں پر فضیلت دی۔ اور ان کے آباء میں اور ان کی اولاد میں اور ان کے بھائیوں میں اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کی۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے۔ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اس کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ اور اگر وہ شرک کرتے تو ان کا سارا عمل غارت ہو جاتا۔ یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی۔ اب اگر یہ لوگ ان کا انکار کرتے ہیں تو ہم نے ایسے لوگوں کو اس پر مقرر کر دیا ہے جو اس کے منکر نہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی، تم انھیں کے راستے پر چلو۔ کہو، میں اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ یہ تو صرف ایک نصیحت ہے دنیا والوں کے لئے (الانعام ۹۱ - ۸۳)

Printed page