Al-Risala · October 1982

اللہ کی بڑائی کرو

Al-Risala, October 1982, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

اے اوڑھ کر لیٹنے والے، اٹھ اور لوگوں کو خبر دار کر۔ اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کر۔ آپ کو پاک رکھ۔ اور گندگی سے دور رہ۔ اور ایسا نہ کر کہ احسان کرے اور بہت بدلہ چاہے۔ اپنے رب کی خاطر صبر کر۔ پھر جب صور میں پھونک ماری جائے گی، وہ دن بڑا ہی مشکل دن ہوگا، منکروں کے لئے آسان نہ ہوگا ( ۱۰ - ۱) ہرگز نہیں۔ قسم ہے چاند کی اور رات کی جب کہ وہ پلٹتی ہے اور صبح کی جب کہ وہ روشن ہوتی ہے۔ دوزخ بڑی چیزوں میں سے ایک ہے۔ انسان کے لئے ڈراوا، تم میں سے اس شخص کے لئے جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے۔ ہر آدمی اپنے کئے کاموں میں پھنسا ہوا ہے۔ دائیں طرف والوں کے سوا، وہ باغوں میں ہوں گے۔ وہ مجرموں سے پوچھیں گے ، تم کو کیا چیز دوزخ میں لے گئی۔ وہ کہیں گے کہ ہم نماز پڑھنے والوں میں نہ تھے اور ہم محتاج کو کھانا نہیں کھلاتے اور ہم باتیں بنانے والوں کے ساتھ باتیں بناتے تھے۔ اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے تھے۔ یہاں تک کہ آپہنچی ہم پر وہ یقینی بات ۔ اس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کام نہ آئے گی (المدثر ۴۸ - ۳۲)

Printed page