Al-Risala · October 1982

ہم کو بچا لے

Al-Risala, October 1982, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

اے ہمارے رب، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا (الفرقان ۷۴)۔ اے میرے رب، مجھے نصیب کر کہ میں تیرے احسان کا شکر کروں جو تو نے میرے اوپر اور میرے والدین کے اوپر کیا ہے اور یہ کہ میں نیک کام کروں جو تجھ کو پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے صالح بندوں میں داخل کر لے (النمل ۱۹) اے ہمارے رب، تیرا رحم اور تیرا علم ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، تو ان لوگوں کو بخش دے جنھوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ پر چلے اور ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ اے رب، اور انھیں داخل کر ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں جن کا وعدہ تو نے ان سے کیا ہے اور ان کے والدین اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو صالح ہوں ان کو بھی، تو زبردست ہے حکمت والا ہے۔ اور بچا لے ان کو خرابیوں سے اور جس کو تو اس دن خرابیوں سے بچا لے اس پر تو نے بڑا رحم کیا۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے (المومن ۹-۷)

Printed page