ہماری مدد کر
Al-Risala, October 1982, pp. 38–39
By Maulana Wahiduddin Khan
اے ہمارے رب، ہم کو دنیا میں بھلائی دے اور ہم کو آخرت میں بھلائی دے۔ اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا (البقرہ ۲۰۱) اے ہمارے رب، ہمارے اوپر صبر انڈیل دے اور ہمارے قدموں کو جمادے اور منکر لوگوں کے اوپر ہماری مدد کر (البقرہ ۲۵۰) اے ہمارے رب، ہمارے دلوں کو تو ہدایت دینے کے بعد پھیر نہ دے۔ اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما۔ بے شک تو ہی سب کچھ دینے والا ہے (آل عمران ۸) اے ہمارے رب، ہم ایمان لائے۔ ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا (آل عمران ۱۶) ہمارے سینہ کو پاک کر دے اے ہمارے رب، ہم کو بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے کدورت نہ رکھ۔ اے ہمارے رب، تو بہت مہربان اور رحم والا ہے (الحشر ۱۰) اے ہمارے رب، ہم نے تیرے اوپر بھروسہ کیا اور ہم نے تیری طرف رجوع کیا اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔
اے ہمارے رب، ہمیں منکر لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے، بے شک تو زبردست ہے، حکمت والا ہے (۵-۴) اے ہمارے رب ہمارے لئے ہمارے نور کو کامل دے اور ہم کو بخش دے، تو ہر چیز پر قادر ہے (التحریم ۸)