ہم کو فتنہ نہ بنا
Al-Risala, October 1982, pp. 39–40
By Maulana Wahiduddin Khan
اے ہمارے رب، ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو معاف نہ کرے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم گھاٹا اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے (الاعراف ۲۳) اے ہمارے رب، ہمارے اوپر صبر انڈیل دے اور ہم کو اس حال میں دنیا سے اٹھا کہ ہم تیرے فرماں بردار ہوں (الاعراف ۱۲۶) اے رب، تو ہی ہمارا پس ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے اچھا بخشنے والا ہے۔ تو ہمارے لئے اس
دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ، ہم نے تیری طرف رجوع کیا ( الاعراف ۵۶ - ۱۵۵) اے ہمارے رب ، ہمیں ظالم لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو منکروں سے نجات دے ( یونس ۸۶ - ۸۵ ) اے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے ، تو ہی میرا رفیق ہے دنیا میں اور آخرت میں۔ میرا خاتمہ اسلام پر کر اور مجھ کو نیکوں کے ساتھ شامل کر دے ( یوسف ۱۰۱)