مجھے اکیلا نہ چھوڑ
Al-Risala, October 1982, p. 40
By Maulana Wahiduddin Khan
اے میرے رب ، میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کو میرے لئے آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ لیں ( طہ ۲۸ - ۲۵) اے میرے رب ، مجھے زیادہ علم عطا کر ( طہ ۱۱۴) اے رب ، مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑا مہربان ہے ( الانبیاء ۸۳) اے میرے رب ، مجھے اکیلا نہ چھوڑ دے اور تو سب سے اچھا وارث ہے ( الانبیاء ۸۹) اے میرے رب ، مجھے برکت والی جگہ میں اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے ( المومنون ۲۹) اے میرے رب ، اپنے یہاں جنت میں میرے لئے ایک گھر بنا دے ( التحریم ۱۱) اے میرے رب ، جو بھلائی تو میرے اوپر اتارے میں اس کا محتاج ہوں ( القصص ۲۴) اے میرے رب ، مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد کر ( العنکبوت ۳۰) اے رب ، میں مغلوب ہو گیا ، پس تو میرا بدلہ لے لے ( القمر ۱۰) عذاب سے بچا اے میرے رب ، میں تیری پناہ چاہتا ہوں شیطانوں کی اکساہٹ سے۔ اور اے میرے رب ، میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ میرے پاس آئیں ( المومنون ۹۹ - ۹۸) اے ہمارے رب ، ہم ایمان لائے تو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے ( المومنون ۱۰۹) اے ہمارے رب ، جہنم کے عذاب کو ہم سے ہٹا دے ، بیشک اس کا عذاب پکڑ لینے والا ہے ( الفرقان ۶۵)