Al-Risala · November 1982

خدا کی نشانیاں

Al-Risala, November 1982, p. 2

By Maulana Wahiduddin Khan

میکسوی وہ شخص ہے جس نے فطرت میں برقی مقناطیسی تعامل کے قوانین کو انتہائی کامیابی کے ساتھ ریاضیاتی مساوات میں بیان کیا۔ کہا جاتا ہے کہ جب عظیم جرمن سائنسداں بولٹرمین نے اس کو دیکھا تو اس نے تعجب کے ساتھ کہا کہ کون وہ خدا ہے جس نے یہ نشانیاں لکھ دیں۔ Maxwell put the laws of electromagnetic interactions into equations so marvellous that when the great German physicist, Boltzmann, saw them he exclaimed, ‘Who was the God who wrote these signs?’ کائنات کا مطالعہ کرنے والے کے لئے سب سے زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ ہر مطالعہ بالآخر ایک ایسی چیز پر ختم ہوتا ہے جو انتہائی پر اسرار طور پر حکیمانہ ہوتی ہے۔ آخری مطالعہ میں ایک حد درجہ منظم واقعہ ہے نہ کہ کوئی بے ترتیب انبار۔ یہ حقیقت ہر واقف کار کو یہ ماننے پر مجبور کرتی ہے کہ کائناتى واقعات کے پیچھے کوئی برتر ذہن کام کر رہا ہے۔

آئن سٹائن ایک خالص سائنسی مزاج کا آدمی تھا۔ تا ہم اس نے اقرار کیا ہے کہ میں طبیعیات داں سے زیادہ ایک فلسفی ہوں۔ کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہمارے باہر بھی ایک حقیقت

Printed page