Al-Risala · October 2020

مسائل نہیں

Al-Risala, October 2020, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ دنیا میں ہر انسان کے لیے مسائل (problems) بھی ہیں، اور اسی کے ساتھ مواقع غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسائل انسان کی پیداوار ہیں۔ مقابلے میں مواقع خالق کا عطیہ ہیں۔ آپ اس معاملے میں مثبت ذہن پیدا کیجیے، آپ یہ کیجیے کہ مسائل کو نظر انداز کیجیے اور مواقع کو تلاش کر کے ان کو اپنے لیے استعمال کیجیے، اور پھر آپ کو کسی سے کوئی شکایت نہ ہوگی۔

مثال کے طور پر ہماری فضا میں ہوا موجود ہے، جو ہماری زندگی کے لیے بے حد مفید ہے۔ اسی کے ساتھ ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں فضائی آلودگی (air pollution) بھی موجود ہے۔ ہوا خالق کا اس کے مقابلے میں فضائی آلودگی انسان کا اضافہ۔ ہر آدمی یہ کرتا ہے کہ وہ فضائی آلودگی کو نظر انداز کر کے ہوا کو اپنے لیے استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح ہم کو چاہیے کہ ہم مسائل کو نظر انداز کریں، اور مواقع کو تلاش کر کے، ان کو اپنے حق میں استعمال کریں۔ یہی موجودہ دنیا میں کامیابی کا واحد راز ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ زندگی ناموافق حالات سے بھری ہوئی ہے۔ کامیاب وہ ہے جو ناموافق حالات میں اپنے لیے موافق راستہ دریافت کر لے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد راز ہے۔ چاہیں کہ آپ کو ایسی زندگی مل جائے، جس میں ناموافق اسباب موجود نہ ہوں تو ایسی زندگی کا پانا بلاشبہ

ایسی حالت میں دانش مندی یہ ہے کہ آدمی شکایت اور احتجاج سے بچے، اور حقیقت پسندی کی زندگی اختیار کرے۔ شکایت اور احتجاج کا طریقہ صرف وقت کو ضائع کرنے کا طریقہ ہے۔ آدمی وہ ہے جو اپنے وقت کو بھر پور طور پر استعمال کرے۔ وہ ناقابل حصول کو آگنور کرے، اور قابل حصول کو پانے کے لیے اپنی ساری قوت لگا دے۔

Printed page