صلاحیت
Al-Risala, October 1976, p. 29
By Maulana Wahiduddin Khan
لکشمن ہلد ر ایک مزدور تھے ، پھر انہوں نے کچھ تعلیم حاصل کی اور ٹائپ کرنا سیکھا۔ اس کے بعد ان کو مرکزی حکومت میں رز رو سیٹ کے تحت کلرک کی ایک جگہ مل گئی۔ مگر ان کی انگریزی ان کے افسر نے ان کی کتاب میں لکھ دیا: His English is weak اس قسم کی رپورٹ تین سال تک درج ہوتی رہی۔ قاعدہ یہ ہے کہ اگر تین سال تک مسلسل کسی کے خلاف "بیڈ رپورٹ " ہوتی رہے تو اس کی ملازمت ختم ہو جاتی ہے۔ چنانچہ لکشمن ہلد ر کو ختم ملازمت کا نوٹس مل گیا۔ تاہم انھوں نے دوڑ دھوپ کی ۔ کو ان پر رحم آگیا اور اس نے ان کی ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ۔ اب لکشمن ہلد ر نے محنت شروع کی اور مدت ختم ہونے تک انگریزی بولنے کی اچھی صلاحیت پیدا کر لی۔ اس کے بعد وہ دوبارہ ملازمت میں لے لئے گئے ۔ (والسٹر ٹیڈویکلی ۲۳ اپریل لکشمن ہلد ر کو بالآخر جس چیز نے جگہ دی وہ ان کی صلاحیت تھی نہ کہ رعایت ۔ یہی بات ہر ایک کے لئے صحیح ہے، خواہ وہ ہرمن ہو یا غیر ہرمن