Al-Risala · April 1977
۱ - اسلامی علوم کی تدوین
Al-Risala, April 1977, pp. 61–62
By Maulana Wahiduddin Khan
پہلا کام اسلام کے علوم کو عصری اسلوب میں
مدن کرنا ہے ۔ اسلام ایک دائمی حقیقت ہے۔ زمانہ کی اصطلاحیں اور اسلوب کلام بدلتے رہتے ہیں ۔ قرآن وحدیث کی تعلیمات اور رسول اور اصحاب رسول کی زندگیوں کے بارے میں جو لٹریچر پچھلے زمانوں میں تیار ہوا وہ انتہائی قیمتی ہے۔ اور ہمیشہ کے لیے اسلام کا علمی و فکری ماخذ ہے۔ تاہم ضرورت ہے کہ اس کو جدید سائنٹیفک اسلوب میں مرتب کیا جائے تاکہ آج کے ذہن کے لیے وہ فکری غذا حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکے۔