Al-Risala · April 1977

۳۔ اقتصادی وتمدنی استحکام

Al-Risala, April 1977, p. 62

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ دنیا مادی دنیا ہے، یہاں کوئی کام، خواہ وہ اپنی نوعیت میں خالص غیر مادی کیوں نہ ہو، مادی ذرائع کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے ضرورت ہوتی ہے کہ اہل اسلام اپنے اندر اقتصادی قوت اور تمدنی استحکام پیدا کریں تاکہ ان کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طور پر ادا کرنا ممکن ہو سکے جدید ضرورتوں کے مطابق اسلامی تعلیم اسلامی تعلیم کا مقصد مسلم نسلوں کو وہ علم اور وہ شعور دینا ہے جس سے ایک طرف وہ اپنے دین کو اس کی اصل حیثیت میں سمجھیں ۔ دوسری طرف وہ اس قابل ہوں کہ اپنے زمانہ کے لوگوں کے اوپر اپنی دینی ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں ۔

ہمارے موجودہ تعلیمی ادارے دونوں ہی مقاصد کی تکمیل میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ اول الذکر مقصد کے لیے جزوی طور پر اور ثانی الذکر کے لیے کلی طور پر ان کی غیر موزونیت واضح ہے ۔ ضرورت ہے کہ از سر نو اسلامی تعلیم کا منہج بنایا جائے ۔ اس کے بغیر وہ "علماء" پیدا نہیں ہو سکتے جو انبیاء و بنی اسرائیل کی طرح امت کے نگہبان بن سکیں ۔

Printed page