Al-Risala · May 1977

خوشنویسوں کے لئے ایک نادر تحفہ

Al-Risala, May 1977, p. 62

By Maulana Wahiduddin Khan

دور حاضر کے مشہور خوشنویس استاد محمد یوسف بن منشی محمد دین سے کون وہ اس دور کی خط نستعلیق کی جدید روش کے امام مانے جاتے ہیں رسالہ بک ڈپو عنقریب ایک ایسی کتاب منظر عام پر لانے والا ہے جس میں اس عظیم فن کار کے نادر و نایاب خطاطی کے شاہکار قطعات کی شکل میں ہدیہ ناظرین ہوں گے۔ اس کے علاوہ مصر کے مشہور خطاط سید ابراہیم ۔ استاد علی بدوی (دمشق) محمد عزت (ترکی) سید ہاشم (بغداد) سید حسنی (مصر) اور دوسرے مشہور خطاطوں کے بیش بہا کمالات کا مجموعہ ہوگی۔

یہ کتاب ہندوستان میں فن خطاطی کے لئے انشاء اللہ مشعل راہ ثابت ہوگی۔ اس کتاب میں نستعلیق ، خط ثلث ، خط دیوانی ، کوفی اور خط نسخ کے نادر و نایاب تحریر کے نمونے ہوں گے۔ اس کتاب کو سید احمد آرٹسٹ رام پوری نے ترتیب دیا ہے بڑے سائز پر دورنگ میں بذریعہ ڈیپ ایچ ۔ کاغذ اعلیٰ کوالٹی ۔

Printed page