Al-Risala · March 1977

CS CamScanner

Al-Risala, March 1977, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

آسٹریلیا کا رقبہ ہندوستان کے مقابلہ میں دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مگر اس کی آبادی بمبئی اور کلکتہ کی مجموعی آبادی سے بھی کم ہے۔ ۱۸۸۰ء میں جب برطانیہ کے کچھ مجرموں کو بطور سزا اس مقام پر لاکر ڈالا گیا جہاں آج سڈنی ہے تو اس وقت یہاں کھانے کے لئے کچھ بھی نہ تھا۔ جھنجھلاہٹ میں یہ لوگ آپس میں لڑ لڑ کر مرنے لگے۔ آسٹریلیا ایک مکمل طور پر خود کفیل براعظم ہے۔ کروڑ روپے کا گیہوں ہر سال برآمد کرتا ہے اور دنیا کی اون کی کل پیداوار کا چوتھائی سے بھی زیادہ حصہ یہاں پیدا ہوتا ہے۔ قدرتی مناظر سے بھر پور اس ملک کے باشندوں کا معیار زندگی دنیا کے انتہائی چند ترقی یافتہ ملکوں میں سے ایک ہے۔

Printed page