حقیقت دین
Al-Risala, March 1977, pp. 44–46
By Maulana Wahiduddin Khan
ارکانِ اربعہ (نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ) تحریک اسلامی، سیرت کی روشنی میں موجودہ زمانہ کی اسلامی تحریکیں دعوت الی اللہ دعوت اسلامی کے جدید امکانات الدار العلمیه ، جمعیته بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ ۔ محمد احمد پرنٹر پبلشر مسئول نے جے کے آفسیٹ پرنٹرز دہلی سے چھپوا کر "دفتر الرسالہ" 1502 قاسم جان اسٹریٹ
مولانا وحید الدین خاں کوئی شکاری اگر جانور کے سایہ کو جانور سمجھ کر بندوق چلا دے تو اس کی گولی اپنا نشانہ کھو دے گی، کارتوس خالی کرنے کے بعد بھی وہ اپنی مطلوبہ چیز سے محروم رہے گا۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے جو زندگی کا نصب العین مقرر کرنے میں غلطی کر جائیں۔ اگر آپ نے نصب العین کا تعین صحیح نہیں کیا ہے تو آپ کی ساری کوششیں اور قربانیاں اسی طرح رائیگاں چلی جائیں گی جس طرح کوئی شکاری غلط نشانہ پر بندوق چلا دے اور بالآخر اس کے حصہ میں خالی کارتوس کے سوا اور کچھ نہ ہو۔
زر تعاون سالانہ ۲۴ روپے خصوصی تعاون سالانہ ایک سو روپے بیرونی ممالک سے ۵ ڈالر امریکی قیمت فی پرچہ
ذاتی معاملہ میں ہر آدمی حقیقت پسند ہوتا ہے۔ مگر علی معاملہ ہو تو ہر آدمی جند باقی بن جاتا ہے۔ میں نے ایک شخص سے کہا "ذاتی معاملہ میں ہوشیار اور ملی معاملہ میں بیوقوف، اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔
جس شخص سے میں نے یہ بات کہی، وہ ایک معمولی پڑھا لکھا آدمی تھا۔ مگر اس نے جو جواب دیا، وہ اس قابل ہے کہ اس کو نقل کیا جائے۔ اس نے کہا:
" وجہ بالکل سادہ ہے۔ ذاتی معاملہ میں نتیجہ مقصود ہوتا ہے اور ملی معاملہ میں لیڈری۔ بس اس کے سوا اس فرق کی اور کوئی وجہ نہیں۔
یہ ایک واقعہ ہے کہ جب کبھی یہ فرسودہ ہوگا کہ اپنی کوشش کو ایک حقیقی نتیجہ تک پہنچانا ہے تو آدمی معاملہ کو گہرائی کے ساتھ سمجھے گا، وہ سنجیدگی کے ساتھ اپنے عمل کا نقشہ بنائے گا۔ وہ شور کی سیاست کے بجائے چپ کی سیاست اختیار کرے گا۔ اس کے برعکس لیڈری کا مزاج ہو تو ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ کیونکہ لیڈری تو ایک نعرہ، ایک پرجوش تقریر، اخبار کی ایک سرخی سے حاصل ہو جاتی ہے۔ حتیٰ کہ اگر کوئی شخص ایسا اقدام کرے جو قوم کو بربادی کے آخری کنارے پر پہنچا دے، جب بھی اس کی لیڈری مسلم رہے گی۔ لیڈر بننے کے لئے تعمیری نتیجہ نہ صرف غیر ضروری بلکہ غیر مفید بھی ہے۔ اکثر حالات میں تخریبی اقدام آدمی کو اس سے زیادہ نمایاں کر دیتا ہے جتنا تعمیری اقدام۔ صرف اس اتفاقی خوش قسمتی کے ساتھ کہ آدمی اپنے تخریبی اقدام کو انقلابی اقدام کا نام دینے میں کامیاب ہو گیا ہو۔ (ظفر الاسلام خاں) عجیب و غریب تضاد آہ کس قلم سے لکھا جائے قرآن: ایک معجزہ شرعی قانون کی حکمتیں ایک عیسائی خاندان پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سیرت پر ایک کتاب کی ضرورت مومن اور غیر مومن کا فرق شہد: ایک عجیب نعمت زندگی اور موت اسلامی تاریخ: ایک مطالعہ جب تاریخ کا رخ موڑ دیا گیا ہندی میں پہلا ترجمہ قرآن الاسلام: ایک تعارف چھوٹی صنعتیں عظیم امکانات اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ مذہب انسانی تخلیق نہیں یہ کرشمہ قرآن کا تھا برتر سطح سے کام کیجیے جنوبی ہند کا سفر اسلامی مرکز: مقصد، پروگرام