اداریہ
Al-Risala, March 1977, p. 3
By Maulana Wahiduddin Khan
الرسالة کے متعلق ماہ جولائی کے شمارہ میں صفحہ ۶۳ پر جو سوال درج کیا گیا تھا اس سلسلہ میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ الرسالة حسب معمول اپنی موجودہ ماہانہ صورت میں البتہ اسی کے ساتھ اس کی مزید افادیت کے لئے ایسا کیا جائے کہ اس کے متفرق طور پر چھپے ہوئے مضامین کا ایک موضوعاتی انتخاب ہر چند مہینے کے بعد شائع یعنی کسی خاص موضوع پر شائع شدہ مضامین جو مختلف شماروں میں بکھرے ہوئے ہیں ، ان کو ایک عنوان کے تحت یکجا کر کے شائع کیا جائے یہ مجموعہ ایک اعتبار سے ماہنامہ الرسالة کا ایک نمبر ہوگا۔ دوسرے اعتبار سے وہ ۴۰ صفحات کا ایک کتابچہ ہوگا جو مستقل افادیت کا حامل ہوگا۔ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض لوگ ہماری اجازت کے بغیر بطور خود الرسالة کا چندہ جمع کر رہے ہیں۔ جب کہ ان کے پاس نہ ہماری رسید ہے اور نہ ہمارا اجازت نامہ ہمیں نہیں معلوم کہ اب تک کتنے لوگ اس قسم کی کارروائی کا کا شکار ہو چکے ہیں۔ تاہم ہم نہایت افسوس کے ساتھ معذرت حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنا تک کسی کو اس حیثیت سے اپنا نمائندہ مقرر نہیں کیا کہ وہ ہماری طرف سے لوگوں سے رقمیں وصول کرے۔ اگر اس کام کے لئے کسی کا تقرر ہوا تو الرسالة میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فی الحال گزارش ہے کہ جو لوگ الرسالة کے ساتھ تعاون کرنا چاہیں یا اس کا سالانہ بدل اشتراک ادا کرنا چاہیں، وہ براہ راست دفتر الرساله ( جمعیۃ بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ، دہلی۔ ۶) کو روأ شخصی طور پر کسی کو کوئی رقم نہ دیں۔ جن لوگوں نے کسی کو رقمیں دی ہوں اور اس کی رسید ان کو اب تک نہ ملی ہو، وہ براہ کرم اپنے نام و پتہ اور مقدار رقم سے مطلع فرمائیں۔ کہ یہ رقم انھوں نے کس کو دی تھی۔
کتاب "الاسلام" کی افادیت کی بنا پر یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ اس کی قیمت تخفیف کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے اس سے استفادہ کرنا ممکن ہو سکے۔ اس تجویز کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے طالب علموں، اداروں نیز کم آمدنی والوں کے لئے الاسلام کی قیمت میں خصوصی رعایت کر دی گئی ہے۔ کے بعد انشاء اللہ کسی بھی طبقہ کے افراد کے لئے اس کو حاصل کرنا مشکل نہ رہے گا۔ اس سلسلے میں ضروری امور خط و کتابت کے ذریعہ معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ بعض استفسارات کے جواب میں اعلان کیا جاتا ہے کہ الرساله کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔ نہ کسی کے شخصی ذوق کی تسکین کے لئے اس کو جاری کیا گیا ہے۔ تعمیری اور دعوتی پرچم کا نقیب ہے، جو لوگ اس کے ساتھ تعاون کریں گے وہ کسی شخص کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے بلکہ ایک مقصد کے لئے تعاون کریں گے جو ان کا اور الرسالہ کا مشترک مقصد ہے۔
منی آرڈر اور ہر قسم کی ڈاک کے لئے ہمارا نیا پتہ نوٹ فرمائیں ماہنامہ الرسالہ، جمعیته بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ۔ دہلی ۶ ۔