Al-Risala · March 1977

شہد: ایک عجیب نعمت

Al-Risala, March 1977, p. 56

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کی سورہ نمبر ۱۶ میں ارشاد ہوا ہے: تیرے رب نے شہد کی مکھی کے جی میں یہ بات ڈالی کہ تو پہاڑوں میں گھر بنائے اور درختوں میں بھی اور لوگ جو عمارتیں بناتے ہیں ان میں۔ پھر ہر قسم کے پھلوں سے پھر اپنے رب کے راستوں میں چل جو آسان اس کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کی رنگتیں مختلف ہیں۔ اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو سوچتے ہیں: (نحل - ۶۹)

شہد نہ صرف ایک لذیذ قدرتی غذا ہے، بلکہ وہ قدیم ترین زمانہ سے علاج کے کام میں بھی آتا رہا ہے۔ شہد کی تیاری کے لئے خدا نے جو حیران کن انتظام کیا ہے اس پر موجودہ زمانہ میں کافی معلومات جمع کی گئی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کا ایک ایک جزو حیرت انگیز حد تک تاہم یہ تحقیقات ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچی ہیں خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے کتنے پہلو ابھی انسان کے علم میں آنے باقی ہیں۔

قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ شہد میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ حال میں اس سلسلے میں ایک حیرت انگیز دریافت ہوئی ہے جس کا خلاصہ یہاں درج کیا جاتا ہے۔ علم طب کے مطابق جراثیم بیماریاں پیدا کرتے ہیں جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ان جراثیم کو مارنے کے لئے نہایت مؤثر ہے۔ اگر چہ یہ بات انسانیت کو بہت قدیم زمانہ سے معلوم تھی کہ شہد بیماریوں سے بچانے کے لئے بہت کامیاب ہے مگر سائنسی طور پر اس کا مظاہرہ

Printed page