Al-Risala · September 1977

مولانا وحید الدین خاں

Al-Risala, September 1977, p. 62

By Maulana Wahiduddin Khan

قبر دوسری زندگی کا دروازہ ہے۔ ہم میں سے ہر ایک نے کسی نہ کسی شخص کے لئے اس دروازہ کو کھلتے ہوئے اور پھر اس کے اوپر اس کو بند ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ مگر ہم میں سے بہت کم لوگ ہیں جو یہ جانتے ہوں کہ خود ان کے لئے بھی یہ دروازہ ایک روز کھولا جائے گا، اور پھر اسی طرح بند ہوگا جس طرح دوسروں کے اوپر ہمیشہ کے لئے بند ہو چکا ہے ۔ آدمی کی یہ نفسیات بھی کتنی عجیب ہے کہ وہ دوسروں کو وہ ہر روز مرتے ہوئے مگر خود اس طرح زندگی گزارتا ہے گویا اس کو ہمیشہ اسی دنیا میں رہنا ہے ۔ وہ دیکھتا ہے کہ لوگ ایک ایک کر کے روزانہ خدا کے یہاں پیشی کے لئے بلائے جارہے ہیں۔ مگر خود اپنے کو اس طرح الگ کر لیتا ہے گویا عدالت الہی میں حاضری کا یہ دن اس کے اپنے لئے کبھی نہیں آئے گا۔ زر تعاون سالانه ۴۴ روپے خصوصی تعاون سالانه ایک سو روپے بیرونی ممالک سے ۱۵ ڈالر امریکی قیمت فی پرچه

Printed page