Al-Risala · September 1977

تاریخ کا مطالعہ

Al-Risala, September 1977, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

سلیمان بن عبد الملک (م 99ھ) کی منقبت کے لیے یہ کافی ہے کہ اس نے خلافتِ راشدہ کی زریں فہرست میں پانچویں خلیفہ راشد (عمر بن عبد العزیز) کا اضافہ کیا۔ مگر عجیب بات ہے کہ اسی اموی حکمران کے خانہ میں تاریخ ان واقعات کو بھی لکھتی ہے جن کا آخری نتیجہ ان دو عظیم ترین المیوں کی شکل میں برآمد ہوا جن میں سے ایک کا نام اسپین اور دوسرے کا نام ہندوستان ہے۔ اگر سلیمان بن عبد الملک نے اسپین میں طارق کو اور ہندوستان میں محمد بن قاسم کومعتوب کرکے واپس نہ بلایا ہوتا تو شاید ان دونوں ملکوں کی تاریخ اس سے مختلف ہوتی جو بعد کے دور میں ہمیں نظر آتی ہے۔

Printed page