بلند فکری
Al-Risala, September 1977, p. 44
By Maulana Wahiduddin Khan
جب تیز ہواؤں کا طوفان آتا ہے تو چھوٹی چڑیاں اس کے اندر گھر کر رہ جاتی ہیں۔ مگر جو بڑی چڑیاں ہوتی ہیں، وہ اپنے قوی بازؤوں کے ساتھ اڑ کر اوپر چلی جاتی ہیں۔ اور اس طرح طوفان کے دائرے سے باہر نکل جاتی ہیں۔ اس واقعہ کی روشنی میں یہ امریکی مثل ہے : بگ برڈ آف دی اسٹارم (طوفان کی بڑی چڑیا)
اسی طرح سوچنے کی بھی دو سطحیں ہیں۔ لوگوں کی سوچ ان کے قریبی حالات کے دائرہ میں بنتی ہے۔ ان کا فکر ان کے آس پاس کے واقعات کے گرد گھومتا رہتا ہے۔ وہ جن معاملات میں گھرے ہوئے ہیں ان سے اٹھ کر سوچ نہیں دوسرے لوگ وہ ہیں جو "طوفان کی بڑی چڑیا" کی طرح اپنے قریبی حالات سے اوپر اٹھ جاتے ہیں۔ وہ حالات سے متاثر ہو کر نہیں سوچتے بلکہ حالات سے بلند ہو کر اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔
اس دوسرے طرز فکر کو کوئی نام دینا ہو تو شاید یہ کہنا صحیح ہوگا کہ بڑی چڑیا کے انداز پر سوچنا (BIG BIRD THINKING)