احکام الجمعہ
Al-Risala, September 1977, p. 47
By Maulana Wahiduddin Khan
از مولانا عبدالرحیم ٹڈیڈی صفحات ۵۶، قیمت: ایک روپیہ پتہ: مدرسہ احیاء العلوم، ٹڈیڈی، ضلع گوڑگاؤں (براستہ پونا ہانہ) اس کتاب میں جمعہ اور نماز جمعہ کے مسائل پر مفصل بحث کی کہی ہے اور حضرات مفتیانِ عظام کے فتاوی شامل کر دیے ہیں۔ آغاز کتاب میں مولانا محمد میاں صاحب مرحوم کی رائے حسب ذیل الفاظ میں درج ہے : "احقر محمد میاں نے یہ رسالہ پڑھا۔ عبدالرحیم صاحب (ٹڈیڈی) نے جس جذبہ سے یہ رسالہ لکھا ہے وہ قابلِ قدر ہے جو باتیں اس میں لکھی گئی ہیں ان کے حوالے درج ہیں جو صحیح ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی محنت اور لگن کو قبول فرمائے اور اس کے بہتر نتائج ظاہر ہوں ۔ الاستغفارات المنقذة من النار باهتمام مولانا محمد سراج الدین گنگوری صفحات ۴۹، قیمت ۲/۵۰ روپے پتہ : مدرسہ رحیمیہ اسلامیہ عربیہ، درگاہ صاحب خانہ پیر قصبہ پہاڑی، ضلع بھرت پور، راجستھان اس کتاب میں توبہ، استغفار کے فضائل اور ہفتہ کی سات منزلیں درج ہیں۔ یہ کتاب مدت سے نایاب تھی مولف نے کوشش کر کے اس کو حاصل کیا اور اس کو عمدہ کتابت اور آفسیٹ کے ساتھ شائع