Al-Risala · September 1977

PETER SAVE US

Al-Risala, September 1977, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

(سینٹ پیٹر ہم کو بچا) واضح ہو کہ پیٹر یا پیٹرس حضرت عیسیٰ ؑ کے بارہ حواریوں میں سے ایک تھے اور عیسائیوں کے یہاں بڑے بزرگ مانے جاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ سٹالن کی اپنی لڑکی سویتلانہ SVETLANA ALLILUYEVA اس کے بعد عیسائی مذہب قبول کرلے گی۔ سویتلانہ اشتراکی دنیا سے مایوس ہو کر ہندوستان آئی تھی ۔ ہو سکتا تھا کہ وہ کسی ہندوستانی مذہب میں پناہ لے۔ مگر ہمارے حکمرانوں کے لئے اس کا یہاں رہنا مندر روس دوستی کے خلاف چنانچہ مجبور ہو کر وہ یورپ چلی گئی، اور وہاں عیسائیت کا اختیار کر لیا۔

ONLY ONE YEAR سویتلانہ اپنی کتاب (صرف ایک سال) میں لکھتی ہے کہ میں ماسکو ہی میں غیر مطمئن تھی اور اپنے قلب کی تسکین کے لئے کوئی چیز ڈھونڈ رہی تھی۔ وہ چیز مجھے بائبل کے ان جملوں میں مل گئی:

خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے مجھے کس کی دہشت۔

خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے، مجھے کس

خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو۔

میرا دل نہیں ڈرے گا۔

خواہ میرے مقابلہ پر جنگ برپا ہو۔

تو بھی میں خاطر جمع رہوں گا۔

Printed page