Al-Risala · October 1977

ہمارا پروگرام

Al-Risala, October 1977, pp. 46–40

By Maulana Wahiduddin Khan

عربی، انگریزی، اردو اور دوسری زبانوں میں رسائل کا اجراء جس کے ذریعہ مسلمانوں کو ان کی دعوتی ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا جاسکے اور اسلام کو جدید اسلوب اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مدلل کیا جائے۔

قرآن کے ترجمے دنیا کی تمام زبانوں میں شائع کرنا اور ان کو رعایتی قیمت کے ساتھ لوگوں تک پہنچانا۔ قرآنی علوم کی تدوین اور اسلامی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت۔ حدیث، سیرت، حالات صحابہ، تاریخ اسلام (نہ کہ تاریخ فتوحات) پر سادہ، واقعاتی انداز میں کتابوں کی تیاری اور ان کو مختلف زبانوں میں شائع کرنا۔ ایسی درس گاہ کا قیام جس میں قرآن، حدیث، سیرت، تقابلی مذہب، عربی زبان اور دوسری زبانوں کی تعلیم کا انتظام ہو۔

اسلامیات اور مختلف مذاہب کے مطالعہ کے لئے ایک مکمل لائبریری کا قیام۔ مختلف علاقوں اور ملکوں میں تبلیغی وفود بھیجنے کا انتظام۔ اسلام کے تاریخی آثار اور دستاویزات کا میوزیم قائم کرنا۔ علمی طرز فکر اور حقیقت پسندانہ مزاج پیدا کرنا۔

جدید طرز کے پریس کا قیام جہاں مختلف زبانوں میں اعلی چھپائی ہو سکے۔ ایسے ادارہ کی تشکیل جہاں تمام ضروری دینی شعبے قائم ہوں اور غیر مسلم وہاں آکر اسلام کو

اسلامی مرکز کے سلسلہ میں تمام امور کے لئے براہ راست صدر سے رجوع کیا جائے خطوط وغیرہ پر حسب ذیل پتہ تحریر کیا جائے :

مولاناوحیدالدین خاں ، صدر اسلامی مرکز ، جمعیۃ بلڈنگ۔ قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ MAULANA WAHIDUDDIN KHAN PRESIDENT, ISLAMI MARKAZ QASIMJAN STREET, DELHI 6

مولانا وحید الدین خاں صفحات ۲۴۰۔ ۔ قیمت مجلد مع پلاسٹک کور پندرہ روپے قیمت مجلد بغیر پلاسٹک کور تیرہ روپے دین کی حقیقت ، تعلیمات قرآن کی حکمتیں ، سیرت رسول کا انقلابی سبق موردہ زمانہ میں اسلام کے مسائل ، دین کا تجدید و احیاء امت مسلمہ کی تعمیر ، دعوت اسلامی کے جدید امکانات ۔ ان موضوعات کے گہرے مطالعہ کے لئے " الاسلام " پڑھیے ۔ جدید سائنٹفک اسلوب میں ، نہایت دلچسپ اور معلومات سے بھرپور۔ اداروں ، طالب علموں ، نیز کم آمدنی والوں کے لئے غیر معمولی رعایت تاجروں اور ایجنٹوں کے لئے خصوصی کمیشن کتاب کی روانگی کا خرچ ادارہ کے ذمہ ہوگا الدار العلمیہ ، جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دہلی ۔

Printed page