Al-Risala · December 1977
تمثیل ہے نہ کہ واقعہ
Al-Risala, December 1977, p. 38
By Maulana Wahiduddin Khan
حدیثیں گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگوئیں بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک گفتگو کسی روایت میں اپنی پوری شکل میں نقل فہمیں ہو پاتی۔ اس سے ابہام پیدا ہو جاتا ہے اور اصل مدعا واضح نہیں ہوتا۔ اسی گفتگو کی دوسری روایتوں کو بھی سامنے رکھ لیا جائے تو بات واضح ہو جاتی ہے اور مدعا کو سمجھنے میں کوئی تردّد باقی نہیں رہتا۔
مثال کے طور پر ایک مشہور روایت ہے :
عن ابی ھریرۃ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم استوصوا بالنساء خیرا فان المرأۃ خلقت من ضلع ( بخاری ومسلم)
عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کی وصیت قبول کرو۔ کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں :
اِنَّھُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلْع (بخاری)