Al-Risala · May 1978
اسلامی تعلیم
Al-Risala, May 1978, p. 35
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلامی تعلیم ایک دو طرفہ منصوبہ ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں میں علم دین کا تسلسل باقی رکھا جائے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ ہر دور کے اہل ایمان کو شعوری اعتبار سے اس قابل بنایا جائے کہ وہ اپنے زمانہ کے فکری مسئلوں پر دین کی معرفت حاصل کر سکیں ۔ مقصد کے حصول کا دائمی ذریعہ قرآن اور اسوۂ رسول کی تعلیم ہے ۔ مگر دوسرے مقصد کے لئے کوئی دائمی نصاب نہیں ہو سکتا۔ تعین اس دور کے علمی و ذہنی حالات سے ہوتا ہے جس دور کے لئے نصاب مقرر کرنا