Al-Risala · July 1978

تعارف و تبصرہ

Al-Risala, July 1978, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک منزل کئی قافلے از یعقوب سروش صفحات 16۰ قیمت دو روپے پچاس پیسے پتہ : مکتبہ دوام، ٹانڈہ ، فیض آباد یہ کتاب مصنف کے سفر حج کے نقوش مشاہدات اور تاثرات پر مشتمل ہے مصنف لکھتے ہیں ” میں نئے اس بات کی کوشش کی ہے کہ طرز تحریر میں شگفتگی پیدا کروں تاکہ پڑھنے والے اکتانہ جائیں۔ اسی لئے میں نے افسانوی اسلوب کو اپنایا ہے۔ اور اسی تکنیک میں کتاب کی ابتدا کی ہے اور اختتام بھی۔

"افسانوی اسلوب" کے بارے میں تبصرہ نگار کا نقطہ نظر الرسالہ کے قارئین سے مخفی نہیں۔ میں متعدد " تراشے " درج ہیں جن میں مختلف اصحاب قلم نے کھل کر اس اسلوب کی داد دی ہے۔ اخبار صدق جدید لکھنؤ نے لکھا ہے ۔ " سروش صاحب نے خود ہی سفر نہیں کیا ہے بلکہ ان کا قلم دوسروں کے دل میں شوق سفر کی آگ بھڑکانے والا ہے؛

آسان عربی زبان از مولانا شہاب الدین ندوی قیمت حصہ اول دو روپے دوم چار روپے پتہ : فرقانیہ اکیڈمی ، ۹، داسر ہی ، ٹمکور روڈ ، مصنف دیباچہ میں لکھتے ہیں کہ مجھے عربی زبان سیکھنے کا شوق جنون کی حد تک تھا۔ اس سلسلہ میں ہند و پاک کے مختلف کتب خانوں سے اس موضوع کی کتابیں منگوا کر دو تین سال تک ان میں سر کھپاتا رہا۔ اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ بالآخر (۱۹۵۶) میں مجھ کو ندوۃ العلماء لکھنو میں داخلہ لینا پڑا۔ اپنے تجربہ کی روشنی میں یہ خیال ہوا کہ عربی زبان سکھانے والی ایسی کوئی کتاب ضرور ہونی چاہئے جو عام کاروباری یا ملازمت پیشہ لوگوں کے لئے رہنما بن سکے۔ چنانچہ ۱۹۶۲ میں نے اور آسان طریقہ پر یہ کتاب لکھ کر تیاری ایجوکیشن آف انڈین مسلمس (انگریزی) از اختر الواسع صفحات ۹۸ ، مجلد چالیس روپے پتہ: پریس ایشیا انٹرنیشنل لمیٹڈ ۲ نظام الدین ویسٹ مارکیٹ - نئی دہلی ۱۳ اس کتاب میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس ۱۸۸۶) کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ تحریک نے ۱۸۷۷ میں محمدن اینگلو اورینٹل کالج قائم کیا جس نے ۱۹۲۰ میں علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کی صورت

اؤنلی ون گاڈ (انگریزی)

صفحات 16 قیمت دو روپے پچاس پیسے پتہ : شاہین بک ایجنسی، نزد پائیدھونی پولیس اسٹیشن۔ یہ انگریزی کتاب بچوں کے لئے ہے۔ اس میں توحید کے عقائد کو سوال وجواب کی صورت میں بتایا گیا ہے۔ اس کتاب کا دوسرا حصہ اسی انداز میں رسالت کے بارے میں ہے۔

امت کے لئے لمحہ فکریہ (شادی کی رسموں کے بارے میں) از مولانا جمیل احمد نذیری صفحات ۳۲ قیمت 75 پیسے پتہ : ہلال بک ڈپو ۔ مبارک پور ۔

Printed page