Al-Risala · July 1978

National Herald, January, 1964

Al-Risala, July 1978, p. 46

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ ایک عدم اطمینان ہے جو ان تمام لوگوں کے رگوں پر گہرے گھر کی طرح چھایا رہتا ہے جنہوں نے خدا کو اپنا الہ اور معبود بنانے سے انکار کیا۔ دنیا کی مصروفیتوں اور وقتی دلچسپیوں میں عارضی طور پر کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اطمینان سے ہم کنار ہیں مگر جہاں یہ مصنوعی ماحول ختم ہوا، حقیقت اندر سے زور کرنا شروع کر دیتی ہے اور انہیں یاد دلاتی ہے کہ وہ سچے اطمینان سے محروم ہیں۔

میک گل یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل بریچر Michael Brecher نے پنڈت جواہر لال نہرو کی سیاسی سوانح حیات لکھی ہے۔ اس سلسلے میں مصنف نے پنڈت نہرو سے ملاقات بھی کی تھی۔ نئی دہلی کی ایک ملاقات میں ۱۳، جون ۱۹۵۶ء کو انہوں نے پنڈت نہرو سے سوال کیا :

"آپ مختصر طور پر مجھے بتائیں کہ آپ کے نزدیک اچھے سماج کے لئے کیا چیزیں ضروری ہیں اور آپ کا بنیادی فلسفہ زندگی کیا ہے۔

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم نے جواب دیا :

Printed page