Al-Risala · October 1978

اللہ کے ساتھ ادنیٰ شرکت گوارا نہیں

Al-Risala, October 1978, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے کہا:

ماشاء اللہ وما شئت خدا جو چاہے اور آپ جو چاہیں رسول اللہ نے اس قول کو سخت ناپسند کیا اور فرمایا:

اجعلتنی للہ ندا ، کیا تم نے مجھ کو اللہ کا برابر بنا دیا۔

بل ماشاء اللہ وحدہ بلکہ یوں کہو: تنہا اللہ جو چاہے آخر وقت تک اللہ پر یقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لئے مکہ سے نکلے تو پہلے تین دن تک غارِ ثور میں ٹھہرے۔ کے لوگ آپ کو تلاش کرتے ہوئے اس غار تک پہنچ گئے۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے خدا کے رسول ! دشمن اتنے قریب آ چکا ہے کہ ان میں سے کوئی اگر اپنے پیروں کی طرف نظر ڈالے تو وہ ہم کو اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لے گا۔ آپ نے فرمایا:

یا ابا بكر ما ظنک باثنين الله ثالثهما اے ابو بکر ! تمہارا کیا خیال ان دو کے بارے میں ہے (البدایہ والنہایہ جلد ۳) جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہو۔

Printed page