Al-Risala · October 1978

اعتراف

Al-Risala, October 1978, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

غالباً ۱۹۳۰ء کا واقعہ ہے۔ ہائی اسکول گورکھ پور (جو بعد کو اسلامیہ کالج بنا) کے ایک استاد مسٹر شرف الدین تھے۔ بہت ذہین اور لائق انگریز انسپکٹر ایک روز ان کی کلاس کا معائنہ کرنے کے لئے آیا۔ اس وقت وہ غالباً نویں کلاس کو انگریزی زبان پڑھارہے تھے۔ انگریز انسپکٹر ان کی کلاس میں بیٹھ گیا اور ان کے درس کو سنتا رہا۔ اس نے انسپکشن رپورٹ میں لکھا :

I did not inspect the class of Mr. Sharfuddin, actually I attended it. He is so learned a teacher. میں نے مسٹر شرف الدین کی کلاس کا معائنہ نہیں کیا۔ بلکہ حقیقتاً ان کے کلاس میں شرکت کی۔ وہ واقعی ایک لائق استاد ہیں۔

ڈاکٹر محمود قادری (پیدائش ۱۹۱۴ء)

Printed page