تنقید کی ایک قسم یہ بھی ہے
Al-Risala, October 1978, p. 17
By Maulana Wahiduddin Khan
ایچ ایچ آچاءیہ پنڈت پریم کشور (پیدائش ۱۹۰۸ء) ایک ہندو عالم ہیں۔ وہ عربی اور ادو زبانیں بھی اچھی جانتے ہیں اور الرسالہ کے مستقل قارئین میں سے ہیں۔ ۱۶ جون ۱۹۷۸ء کی ایک ملاقات میں انھوں نے کہا : " آپ کی دعوت کے بارے میں مسلم علماء کار رد عمل کیا ہے ۔ میں نے کہا علما ر کی ایک تعداد ہمارے ساتھ ہے ، تاہم ایک طبقہ ہمارا مخالف بھی ہے۔ بتایا کہ ہندوستان کے ایک مشہور ترین مذہبی ادارہ کے ماہانہ آرگن میں " الاسلام " پر تبصرہ شائع ہوا ہے۔ تبصرہ میں ہمارے اس مسلک پر گرفت کی گئی ہے کہ ہم موجودہ زمانہ کے مسلم مصلحین پر تنقید کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مذکورہ ماہنامہ ہمارے بارے میں لکھتا ہے :
" مصنف اسلامی دعوت اور اسلامی تاریخ کے بزعم خود بڑے مبصر ہیں۔ انھوں نے کس طرح اس حقیقت کو فراموش کر دیا کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں انبیاء سابقین اور ان کی دعوت وہدایت کے احترام کا جذبہ موجود ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سابق کسی نبی کا انکار نہیں فرمایا۔ کسی نبی کی دعوت وہدایت پر تنقید نہیں کی بلکہ سب انبیاء کی تصدیق ، سب کا احترام اور سب کی لائی ہوئی شریعتوں کو سچا مانا اور سچ بتایا۔