Al-Risala · November 1978

جو دھوکہ دے وہ مسلمانوں میں سے نہیں

Al-Risala, November 1978, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بازار سے گزر رہے تھے۔ آپ نے دیکھا کہ ایک شخص غلہ کا ڈھیر لگائے ہوئے اس کو فروخت کر رہا ہے۔ آپ نے غلہ کے ڈھیر میں اپنا ہاتھ ڈالا تو آپ کی انگلیاں تر ہو گئیں۔ آپ نے غلہ کے مالک سے کہا کہ اس میں یہ تری کیسی ہے۔ اس نے کہا کہ بارش میں بھیگ گیا۔ آپ نے فرمایا: افلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس - من تم نے اس بھیگے ہوئے کو اوپر کیوں نہ رکھا تا کہ لوگ دیکھ لیتے ۔ غشنتنا فليس منا (متفق علیہ) یاد رکھو جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

Printed page