Al-Risala · November 1978

دوسروں کو تکلیف دینے سے پر ہیز

Al-Risala, November 1978, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

مالک نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کیا ہے ۔ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حج کے موقع پر ایک عورت کو دیکھا۔ کوڑھ کی بیماری میں مبتلا تھی اور بیت اللہ کا طواف کر رہی تھی۔ آپ نے اس سے کہا : يا امة الله لا توذى الناس لو جلست فى بيتك اے اللہ کی بندی لوگوں کو تکلیف نہ دے بہتر ہے کہ تو اپنے گھر میں بیٹھے۔

وہ عورت گھر میں بیٹھ گئی۔ کچھ عرصہ بعد ایک آدمی کا اس مجذومہ عورت پر گزر ہوا۔ اس نے کہا: وہ خلیفہ جنہوں نے تجھ کو طواف سے منع کیا تھا وہ وفات پا گئے۔ اب تو گھر سے نکل ۔ خاتون نے جواب دیا : ما كنت لا طيعه حيا واعصيه ميتا میں ایسی نہیں کہ زندگی میں ان کی اطاعت کروں اور (کنز العمال جلد ۳) مرنے کے بعد ان کی نافرمانی کروں۔

Printed page