Al-Risala · November 1978

گھر میں داخلہ کے لئے اجازت طلب کرنے کے آداب

Al-Risala, November 1978, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

طبرانی نے سفینہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا۔ علی ابن طالب رضی اللہ عنہ آئے اور اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ انھوں نے بہت آہستہ سے دروازہ کھٹکھٹایا (د ق الباب دقا خفیفا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کے لئے دروازہ کھول دو۔ طبرانی نے ایک اور روایت میں سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لئے آئے انھوں نے اندر داخل ہونے کی اجازت طلب کی اور دروازہ کے سامنے کھڑے ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ سے فرمایا کہ کنارے کھڑے ہو جاؤ۔ کچھ دیر میں اندر بلایا اور فرمایا: هل الاستئذ ان الا من اجل النظر (اجازت طلب کرنا دیکھنے سے بچنے ہی کے لئے تو ہے)

Printed page