باپ کی ذمہ داریاں
Al-Risala, November 1978, p. 42
By Maulana Wahiduddin Khan
ابو نعیم نے ابو رافع رضہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ) سے نقل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: کیف بک یا ابا رافع اذا افتقرت (اے ابو رافع ! اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم محتاج ہو جاؤ گے) میں نے کہا: کیوں نہ ابھی سے میں اس سے بچنے کی تیاری کروں۔ آپ نے فرمایا ضرور ایسا پھر پوچھا تمہارے پاس کتنا مال ہے۔ میں نے کہا چالیس ہزار۔ اور یہ اللہ عزوجل کے لئے ہے۔ آپ نے فرمایا ایک حصہ اللہ کے راستہ میں دو اور ایک حصہ رو کے رکھو۔ اور اس سے اپنی اولاد کی اصلاح کرو۔ کہا: اے خدا کے رسول کیا اس کا ہمارے اوپر حق ہے جس طرح ہمارا ان کے اوپر حق ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں۔ کا حق اپنے بیٹے پر یہ ہے کہ وہ ان کو کتاب اللہ کی تعلیم دے۔ تیراندازی اور تیرا کی سکھائے: وان يورثه طيبا (حلية الاولياء جلد1) اور ان کو خوشبو (دینی اخلاق) کا وارث بنائے۔