Al-Risala · November 1978
بہت سی شکایتوں کا سبب غلط فہمی ہے
Al-Risala, November 1978, p. 42
By Maulana Wahiduddin Khan
معاویہ رضہ کی خلافت کے زمانہ میں ایک شخص سہل بن سعد رضہ کے پاس آیا اور کہا کہ امیر مدینہ (مروان بن حکم) علی رضہ کو سب وشتم کرتا ہے۔ سہل نے پوچھا وہ کیا کہتا ہے۔ آنے والے نے کہا وہ ان کو ابو تراب کہتا ہے (يقول له ابو تراب) سہل یہ سن کر ہنس پڑے اور بولے: والله ما سماه الا النبی صلی اللہ علیہ وسلم وما كان له اسم احب اليه منه خدا کی قسم اس نام سے تو خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پکارا ہے۔ اور آپ کے نزدیک ان کا اس سے پیار ا نام کوئی نہ تھا۔ (بخاری کتاب المناقب، باب مناقب علی)