Al-Risala · January 1978

اسلامی تعلیمات : ایک فکری مطالعہ

Al-Risala, January 1978, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

اے کریبس(H.A.KREBS) (H. A. KREBS) نے نوبل انعام پانے والوں کے علمی حالات کا مطالعہ کیا ہے۔ کہنا ہے کہ ایک سائنس داں کو جو چیز نوبل انعام پانے کے قابل بناتی ہے ، وہ دراصل کسی بڑے سائنس داں کی صحبت یہ بڑا سائنس داں اپنے شاگرد کو معلومات کا ڈھیر یا ساز و سامان کا انبار نہیں دیتا۔ بلکہ ایک سائنسی روح (SCIENTIFIC SPIRIT) اور ذہنی رجحان (ATTITUDE OF MIND) اس کی طرف منتقل کرتا ہے، اس اسپٹ یار رجحان کی روشنی میں وہ اپنا سائنسی عمل جاری رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ اعلیٰ سائنس داں بن کر نوبل انعام پانے کا مستحق بن جاتا ہے۔

یہی بات ، بلا تشبیہ، اسلام کے بارے میں کہی جاسکتی ہے۔ طبیعیات میں مہارت حاصل کرنے کی جو شرط ہے ، وہی الہیات میں گہری معرفت حاصل کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔ اسلام کے ذریعہ انسان کو جو چیز ملتی ہے، وہ قوانینِ ضوابط کے مجموعہ سے زیادہ ایک ذہن اور مزاج ہے۔ یہ ذہن اور مزاج جب کسی کے اندر پیدا ہو جاتا ہے تو وہ زندگی کے تمام رویوں میں ظاہر ہوتا ہے ۔ اور بالآخر اس کو خدا کی اس ابدی جنت تک پہنچا دیتا ہے جو کسی انسان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

اس سلسلے میں یہاں ہم اسلام کے چند پہلوؤں کا ذکر کریں گے ۔

Printed page