Al-Risala · January 1979

ورنہ دشمن تمھارے اوپر مسلط ہو جائیں گے

Al-Risala, January 1979, p. 9

By Maulana Wahiduddin Khan

ابن ابی شیبہ نے شمر کے واسطے سے ایک شخص کی روایت نقل کی ہے۔ اس نے کہا کہ میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں عریف (قبیلہ کا چودھری) تھا۔ آپ نے ہم کو کسی چیز کا حکم دیا۔ کچھ دن کے بعد آپ نے پوچھا: کیا تم نے وہ کام کر دیا جس کا میں نے تمھیں حکم دیا تھا۔ انھوں نے کہا نہیں۔ خلیفہ چہارم نے فرمایا: خدا کی قسم تم لوگ ضرور اس کام کو کرو جس کا تمھیں حکم دیا جائے ورنہ یہود و نصاریٰ تمھاری گردنوں پر سوار ہو جائیں گے (واللہ لتفعلن ما تو امرون بہ اولترکبن اعناقكم اليهود والنصاریٰ ، كنز العمال)

Printed page