Al-Risala · January 1979
باہمی لڑائی خدا کی مدد سے محروم کر دیتی ہے
Al-Risala, January 1979, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
حضرت خباب بن الارت کہتے ہیں کہ ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عادت کے خلاف بہت لمبی نماز پڑھی۔ نے اس کے متعلق سوال کیا تو فرمایا: یہ رغبت اور ڈر کی نماز تھی۔ میں نے اس میں اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں کیں ۔ ان میں سے دو قبول ہو گئیں۔ ایک کے بارے میں انکار کر دیا گیا۔
فرمایا: میں نے یہ دعا کی کہ میری ساری امت قحط سے ہلاک نہ ہو جائے۔ یہ قبول ہو گئی۔ دوسری دعا یہ کی کہ ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہ ہو جو ان کو بالکل مٹا دے۔ یہ بھی قبول ہو گئی۔ تیسری دعا یہ کی کہ ان میں آپس میں لڑائی جھگڑے نہ ہوں۔ یہ بات منظور نہیں ہوئی ۔