عبادت ، اتحاد ، خیر خواہی
Al-Risala, January 1979, p. 10
By Maulana Wahiduddin Khan
عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : ان اللہ يرضى لكم ثلاثا۔ يرضى لكم ان تعبد ولا تشركوا به شيئا، وان تعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا، وان تنا صحوا من ولاه الله امركم (صحيح مسلم) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تم سے تین باتوں پر راضی ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ دوسرے یہ کہ اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور باہم متفرق نہ ہو۔ تیسرے یہ کہ اللہ تمھارے اوپر جس کو حکمراں بنائے، اس کے ساتھ خیر خواہی کرو۔ اسی مفہوم کی ایک روایت حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منی میں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئ مسلم : اخلاص العمل للہ ، ومناصحۃ ولاۃ الامر ولزوم جماعۃ المسلمين (مسند احمد) تین چیزیں ہیں جن میں مومن کا قلب دھوکا نہیں کرتا۔ عمل میں اللہ کے لئے اخلاص ، اپنے حاکموں کی خیر خواہی، مسلمانوں کی جماعت کو پکڑے رہنا۔