Al-Risala · January 1979
اجتماعی کام میں انفرادی جھگڑوں سے پر ہیز
Al-Risala, January 1979, p. 10
By Maulana Wahiduddin Khan
معاہدہ حدیبیہ کے بعد جب عرب میں امن قائم ہوگیا اور راستے محفوظ ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی الحجہ ۷ھ میں اپنے اصحاب کو جمع کرکے ان کو عمومی دعوتی کام کی طرف متوجہ کیا۔ آپ نے فرمایا " اللہ نے مجھ کو تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ تم لوگ اس پیغام کو میری طرف سے تمام قوموں تک پہنچا دو۔ اور اختلاف میں نہ پڑنا جس طرح بنو اسرائیل نے عیسٰی بن مریم سے اختلاف کیا“ آپ کے اصحاب نے جواب دیا: اے خدا کے رسول ہم آپ سے کسی بھی چیز میں کبھی اختلاف نہ کریں گے۔ آپ ہم کو حکم دیجئے اور ہم کو بھیجیے“ ریارسول اللہ انا لا نختلف عليك في شيئ ابدا، فمر نا وابعثنا، (البدايه والنهايه)