Al-Risala · March 1979

وہ یاد دلاتے ہی واپس دوڑ پڑے

Al-Risala, March 1979, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

حنین کی جنگ میں ابتداً مسلمانوں کو شکست ہوئی۔ وہ میدان مقابلہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ عباس رضی اللہ عنہ بلند آواز تھے۔ ان سے آپ نے کہا: اے چچا لوگوں کو پکاریئے ۔ انھوں نے بلند آواز سے پکارنا شروع کیا: یا اصحاب السمرۃ (اے کیکر کے درخت کے نیچے بیعت کرنے والو، کہاں جا رہے ہو) حضرت عباس کہتے ہیں: خدا کی قسم جب انھوں نے میری آواز سنی تو انھوں نے کہا یا لبیکاہ، یا لبیکاہ ۔ ہم آئے، ہم آئے۔ اور رسول اللہ کی طرف اس طرح دوڑ پڑے جیسے گائے اپنے بچھڑوں کی طرف دوڑتی ہے۔ (رواہ مسلم عن ابن وہب)

Printed page