Al-Risala · March 1979
ایک سو کمروں کا مذہبی مرکز انگلستان میں
Al-Risala, March 1979, p. 25
By Maulana Wahiduddin Khan
مہارشی مہیش یوگی، دوسرے بہت سے ہندو ولیوں کی طرح، مغربی دنیا میں اپنے دھرم کا پرچار کر رہے ہیں۔ انگریزی زبان پر ان کو مکمل قدرت ہے اور بہت مؤثر انداز میں اپنی بات کو سمجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں ان کے لاکھوں معتقدین ان کے نام پر "مہارشی مہیش یونیورسٹی" قائم ہے۔ اور دوسرے بہت سے کام ہو رہے ہیں۔ اب انھوں نے انگلستان میں اپنے مشن کا ایک مرکز قائم کرنے کے لئے ایک عمارت خریدی ہے جس میں ایک سو کمرے ہیں ۔ موجودہ زمانہ میں ساری دنیا میں مذہب کوئی زندگی مل رہی ہے۔ ہر مذہب کے لوگ دنیا بھر میں اپنے لئے کام کے زبردست مواقع پا رہے ہیں۔ مذہب کے اس جدید احیاء نے مذہب کو موجودہ زمانہ کا سب سے بڑا کارو بار بنا دیا ہے۔