Al-Risala · March 1979

صنعتی تہذیب کا ردعمل ــــــ بے راہ روی

Al-Risala, March 1979, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

امریکہ کے نوجوان طالب علموں میں ایک طبقہ پیدا ہو گیا ہے جو اپنے کو مخالف رواج (Anti-Establishment) گندے کپڑے اور الجھے ہوئے بال ان کا نشان ہیں۔ وہ گندے قسم کے گانے گاتے ہیں۔ ان کے حالات کو قریب سے جاننے کے لئے امریکہ کے ایک شخص نے اسی قسم کا روپ اختیار کر لیا۔ اس کا نام ایلوس پریسلی (Elvis Presley) تھا۔ ان کے درمیان کچھ عرصہ رہنے کے بعد اس کو اندازہ ہوا کہ ان کے عادات و اطوار امریکی معاشرہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اس نے حکومت کے محکمہ سراغ رسانی (FBI) کے ڈائرکٹر ایڈگر ہوور (J.Edger Hoover) سے ملنا چاہا۔ مگر اس کے ظاہری حلیہ کی وجہ سے ڈائرکٹر نے اس سے ملنا پسند نہ کیا۔ یہاں تک کہ اگست ۱۹۷۷ء میں مسٹر پرسلی کا انتقال ہو گیا۔

Printed page