خدا کی طرف
Al-Risala, March 1979, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
مارکونی پہلا شخص تھا جس نے ۱۹۰۱ء میں بحر اٹلانٹک کے ایک طرف سے دوسری طرف ریڈیو لہریں بھیجنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس وقت یہ معلوم نہ ہو سکا تھا کہ وہ کون سا ذریعہ ہے جس نے لہروں کے اس سفر میں مدد دی ہے۔ ۱۹۲۴ء میں ایڈورڈ ایپلٹن وغیرہ نے دریافت کیا کہ یہ زمین کی اوپری فضا میں آئونسفیئر کی موجودگی ہے جو لاسلکی پیغام رسانی کو ممکن بناتی ہے۔ تاہم یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ فضا میں آئونسفیئر کا یہ حیرت انگیز نظام کس نے قائم کر رکھا ہے ــــ۔ قسم کے سوالات کا سائنس کے پاس کوئی جواب نہیں۔ ساری ترقیات کے باوجود علم کی یہ بے بسی انسان کو خدا کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اس سلسلے کا تازہ واقعہ یہ ہے کہ چاند پر جانے والے امریکی خلا باز آرم اسٹرانگ نے اپنا آبائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ ترقی نے انسان کے اس احساس میں صرف اضافہ کیا ہے کہ خدا کے آگے جھکنے کے سوا اس کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ نے دیکھا کہ ہندوستانی لیڈروں کے جلسہ میں بہت بڑا بڑا مجمع اکٹھا ہوتا ہے۔ مگر لاوڈ اسپیکر نہ ہونے کی وجہ سے مقرر کی آواز پوری طرح لوگوں تک نہیں پہنچتی۔ اس کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی فیصلہ کا نتیجہ مشہور لاوڈ اسپیکر شکاگو ریڈیو (Chicago Radio) تھا۔ جس سے آج سارا ہندوستان واقف ہے ۔
صرف اخبار نکالنا اور جلسہ کرنا کام نہیں۔ ہے کہ مختلف لوگ مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے میں لگیں۔ اس کے بغیر حقیقی ترقی نہیں ہوسکتی۔